محکمہ جنگلات سوات کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد رئیس خان نے کہا ہے کہ سوات میں شجر کاری مہم کامیابی سے جاری ہے مون سون مہم شروع ہونے پر گزشتہ ایک مہینے میں کمیونٹی اور اداروں کے تعاون سے نئے پودوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو ریکارڈ ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر درخت لگائیں اور پاک سرزمین کو سرسبز و شاداب بنائیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ ماحولیات کی بہترین حکمت عملی کیوجہ سے ضلع سوات میں شجرکاری کے فروغ اور ٹمبر مافیا کی روک تھام کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں اور پولیس سمیت تمام دیگر ادارے بھی ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہیں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کیساتھ تمام سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاران کا تعاون مثالی ہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، محکمہ پولیس کے افسران، وزراء، ایم پی ایز، ایم این ایز اور دیگر عوامی نمائندے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے ملک کو سرسبز بنانے کیلئے نئی مثال قائم کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جنگلات کی ترقی سے متعلق مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی، محکمہ پولیس کے ایس ڈی پی او سیدو سرکل اکبر حیات خان اور محکمہ ماحولیات کے ایس ڈی ایف او نجیب اللہ نے شرکت کی ایس ڈی پی او سیدو سرکل اکبر حیات خان نے بتایا کہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی پی او سوات کے پولیس کو سخت احکامات ہیں کہ جنگلات کے تحفظ کے علاؤہ سمگلروں اور ٹمبرمافیا کیخلاف سخت کاروائی کریں اور کسی کو بھی معاف نہ کیا جائے ہمیں اپنی قوم کے بہترین مستقبل کیلئے مشترکہ فیصلے کرنے ہونگے اجلاس میں ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی نے بھی خوشگوار ماحول اور جنگلات کی ترقی کیلئے اپنے محکمہ کی جانب سے متعدد تجاویز پیش کئے اور اس ضمن میں اپنے محکمہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد رئیس خان نے محکمہ پولیس اور محکمہ اطلاعات کی کارکردگی اور تعاون کو سراہا اور اعتراف کیا کہ یہ دونوں ادارے محکمہ جنگلات کی ہر مہم میں فرنٹ لائن کردار ادا کر رہے ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔