خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر سے جانی خیل قوم کے مشران نے بنوں وزیر ہاؤس میں ملاقات کی اور علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے جانی خیل کے ترقیاتی سکیموں کے لیے اعلان کردہ 4ارب روپے کے پیکجز کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کیلیے مشاورت کی گئی صوبائی وزیر ملک شاہ محمد وزیر نے جانی خیل قوم کے مشران کو یقین دلایا کہ 4ارب روپے پیکجز کے ترقیاتی منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز ہو جائیگا جبکہ علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کو عوام کی بہتر مفاد میں مقررہ وقت سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا انہوں کہا کہ وزیر اعلی محمودخان جانی خیل کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور بطور عوامی نمائندہ میں خود بھی پی کے 89 اور پورے بنوں کے لیے ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں کیلیے ہرممکن اقدام اٹھا رہا ہوں موجودہ حکومت میں ضلع بنوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے انہوں نے مشران کے مسائل بغور سنے اور کہا کہ بہت جلد جانی خیل کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرینگے علاقے میں حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائیگا جس سے وہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوجائیگا انہوں نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی عوامی حکومت ہے اور عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کررہی ہے جانی خیل کی پسماندگی کو دور کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بہت جلد جانی خیل سمیت پورا بنوں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔.