وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے آج نوشہرہ اکنامک زون میں بینک آف خیبر کی برانچ کا افتتاح کر دیا، سیکرٹری صنعت و تجارت ٹیکنیکل ایجوکیشن ذوالفقار علی شاہ،چیف ایگریکٹیو آفیسر KPEZDMC جاوید اقبال خٹک، گروپ ہیڈ بینک آف خیبر شیر محمد، وائس چیئرمین KPBOIT سید محمود، چیئرپرسن ZFC فیاض باچا اور وائس چیئرپرسن ZFC نوشہرہ عرفان خان بھی اس موقع پر موجود تھے، دورے کے موقع پر معاون خصوصی نے مختلف صنعتی یونٹس کا افتتاح کیا۔ نوشہرہ اکنامک زون میں BOK برانچ کا افتتاح خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے حاصل کیا جانے والا ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے، جو اکنامک زون کے اندر صوبے کے سرکردہ بینک کی طرف سے فنانس تک رسائی کے حوالے سے مقامی صنعتکار کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔ دورے کے دوران، معاون خصوصی نے AM Industries Pvt Ltd، الحبیب منرلز PVT لمیٹڈ، اور MM Industries Pvt Ltd کا بھی افتتاح کیا۔ PKR 300 ملین لاگت کے یہ صنعتی منصوبے تجارتی پیداوار کے ساتھ ساتھ 370 سے زائد روزگار کے مواقع بھی پیدا کرینگے معاون خصوصی نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون رسالپور میں M/Sعزیز ائل اور گھی کی صنعتوں کا بھی دورہ کیا، جہاں KPBOIT کے وائس چیئرمین سید محمود نے معاون خصوصی کو پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے CEO KPEZDMC کی طرف سے کی گئی کوششوں اور اقدامات کی تعریف کی اور اسے مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کا مشورہ دیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ KPEZDMC کی جانب سے تیز رفتار ون ونڈو منظوری کا طریقہ کار اور فوری عمل درآمد نوشہرہ اکنامک میں بنا رہا ہے، جو صنعتی ترقی میں تیزی سے ابھرتا ہوا زون ہے۔