ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ منشیات جیسے لعنت کو ختم کرنے کے لئے انسدادِ منشیات مہم کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش سماج دشمن ہے، صوبے سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں انور خان سرکل آفیسر تھانہ ایبٹ آباد ہزارہ ریجن کے زیر نگرانی شاہد ابرار SHO تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد، توقیر شاہ ASHO اور نسیم خان سب انسپکٹرز بمعہ دیگر نفری نے خفیہ اطلاع پر خان پور انٹرچینج کے قریب کامیاب کاروائی کی ہے۔ کاروائی میں ایکسائز سکواڈ کا گاڑی نمبری HZ 907 اسلام آباد کو روکنے کا اشارہ جبکہ گاڑی ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار مزید تیز کی اور بھاگنے کی کوشش کی۔ سکواڈ نے مزکورہ گاڑی کا تعاقب کرتےہوئے شدید مزاحمت کے بعد صوابی انٹرچینج پر گاڑی اترتے ہی سروس روڈ پرگاڑی کو قابو کر کے دوران تلاشی 3246 گرام چرس اور 85 بوتل شراب برآمد کرلی۔ دو ملزمان قمرشہزاد ولد محمد صابراور راجہ قدیر ولد راجہ محمد ساکنان راولپنڈی کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح دوسری کاروائی میں تھانہ ایکسائز سوات ملاکنڈ ریجن نے منشیات سمگلر 1200 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔