وزیراعلی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے آئی جی کے پی ڈاکٹر محمد نعیم سے ملاقات کی ہے۔ اجمل خان وزیر نے یوم عاشور پر احسن سیکورٹی اقدامات پر آئی جی سمیت پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی۔ وزیراعلی کے مشیر اور آئی جی کے پی نے لیویز اور خاصہ دار کے خدشات ان کے مسائل کے ممکنہ حل بارے تبادلہ خیال کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیویز اور خاصہ دار نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جبکہ انضمام کے بعد موجودہ حکومت کو ان کے محرومیوں کا ازالہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ اجمل خان وزیر کا مزیر کہنا تھا کہ اٹھائیس ہزار لیویز و خاصہ دار کوپولیس میں ضم کرنے کیلئے قانونی پیچیدگیاں ختم کی جارہی ہیں۔ اس پر آئی جی ڈاکٹر محمد نعیم نے مشیر کو بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کیلئے ایس این ایز مںطور ہوچکے ہیں جبکہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کیلئے قانونی مسودہ بھی تیار ہے جو کہ اسمبلی کے آئندہ سیشن میں پیش کیا جائیگا۔ جس کے بعد خاصہ دار پولیس میں ضم ہوجائینگے۔
آئی جی کے پی کیساتھ ملاقات کے دوران قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔