صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ جلد بنوں میں وکلاء چمبر کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے وکلاء برادری ایک چھت کے نیچے بیٹھ کر لوگوں کو قانونی خدمات سرانجام دے سکیں گے انہوں نے کہا کہ چیمبر کے لئے ڈبل سٹوری بلڈنگ کے قیام کے منصوبے کو اگلے سال کی اے ڈی پی میں شامل کروایا جائے گا تاکہ اس پر جلد از جلد کام شروع کروایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں بار ایسوسیشن کے صدر کو چیک فراہمی کے موقع پر کیا اس موقع پر صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان، ممبر صوبائی اسمبلی پختون یار، بنوں بار ایسوسیشن کے صدر اور دیگر ممبران موجود تھے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے بنوں بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلاء بہترین معاشرے کو قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور انہی کے ذریعے عوام کو بہترین انصاف کی فراہمی ممکن ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کو حل کرنے اور ان کے درینہ مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ہر محاذ پر آواز اٹھائی جائے گی تاکہ ان کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ بنوں بار ایسوسی ایشن میں مختلف بار رومز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور کتابوں کے لئے ایک معیاری اور جدید تقاضوں کے مطابق لائبریری بھی قیام کی جائے گی تاکہ نئے وکلاء کو قانونی تعلیم کے حصول میں دشواری نہ ہو انہوں نے کہا کہ جلد بنوں کا دورہ کرونگا اور وہاں کے وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا.