خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا فش بائیو ڈائیورسٹی سنٹر بریکوٹ کے معائنہ کے وقت میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ گاؤں ناگوھا میں قائم اس سنٹر کا مقصد سوات میں ماہی پروری کو مزید فروغ اور ناپید ہونے والی قیمتی نسل کی علاقائی مچھلیوں کی بہتر افزائش نسل و بقاء یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے اس منصوبے کو مکمل و کامیاب بنایا۔ ڈاکٹر امجدعلی کا کہنا تھا کہ گاؤں ناگوھا جو کہ بے شمار قدرتی چشموں سے مالا مال ہے،میں فش بائیو ڈائیورسٹی سنٹر کے قیام کا مقصد، اس طرح کے علاقوں میں عوامی سطح پر مچھلی کاروبار کے نئے و آسان ترین طریقے متعارف کروانا ہے تاکہ ماحول دوست معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔