خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے میریان روڈ بنوں پر جاری کام والی جگہوں کا دورہ کیا اور وہاں استعمال کئے جانے والے میٹریل اور کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ ٹھیکیدار کو روڈ پر کام میں تیزی لانے اور معیاری کام کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ اس روڈ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ میرا یہ عزم ہے کہ حلقہ میں ایسے کام مکمل کئے جائیں جو علاقے کو ترقی کی جانب گامزن کریں اور انہیں برسوں یاد رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے جہاں علاقے کو ترقی ملے گی وہیں ہر کوئی ان ترقیاتی منصوبوں کی مثالیں دینے پر مجبور ہوگا، میریان روڈ مکمل ہوکر ایک ماڈل روڈ ہوگا جسکے دونوں اطراف میں بہترین ڈرین اور سولر لائٹس سسٹم کیساتھ ساتھ خوبصورت پودے بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوام سے کئے گئے وعدے بتدریج پورے ہورہے ہیں۔