وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی تعارفی ملاقات۔ صوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ صوبے اور خصوصا ضم اضلاع میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے مربوط کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار۔ وزیر اعلی کا لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔ وزیر اعلی کی صوبے بالخصوص ضم اضلاع میں امن کی بحالی کے لئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین۔ ضم اضلاع میں امن کی بحالی کے لئے سکیورٹی فورسز کاوشیں قابل ستائش ہیں۔