محکمہ پولیس کی جانب سے کویڈ 19 سمیت دیگر مواقعوں پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کانسٹیبلوں، ایف سیز اور ایس ایچ اوز میں توسیعی اسناد کی تقسیم کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد !

تفصیلات کے مطابق کمشنر مردان ڈویژن سید عبدالجبار شاہ اور ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کے زیر صدارت تقریب کا انعقاد کمشنر آفس مردان میں کیا گیا۔

تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کانسٹیبلوں، ایف سیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

اس موقع پر کویڈ 19 سمیت دیگر مواقعوں میں محکمہ پولیس کے جوانوں نے ڈیوٹی سرانجام دیتے وقت بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو توسیعی اسناد سے نوازا گیا۔