خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محنت کشوں اور کان کنوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے حادثات میں جاں بحق اور شدید زخمی یا معذور ہو جانے والے محنت کشوں کے لواحقین کیلئے 3 لاکھ روپے امدادی وظیفہ مقرر کردیا گیا ہمارے فلاحی کاموں کے ثمرات آنا شروع ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ معدنیات مینگورہ سوات میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان اور صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات کے چئیرمن عزیز اللہ خان گران کے علاؤہ محکمہ معدنیات کے افسران اور محنت کش و ٹھیکیداران بھی موجود تھے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ہم معذور ہونے والے کان کنوں کو مالی امداد فراہمی کیساتھ ساتھ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو حفاظتی ٹریننگ بھی دینگے ہم نے محکمہ معدنیات سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداروں اور تاجروں کے لئے بھی کافی آسانیاں پیدا کی ہیں انہوں نے کہا کہ معدنیات کے تمام ٹھیکوں کو شفاف بنا دیا گیا ہے جس کی بدولت میرٹ کی بالادستی قائم ہوئی ہے بعد ازاں انہوں نے ضلع سوات میں شہید آور معذور محنت کشوں اور کان کنوں کے لواحقین میں امدادی چیک اور ادنی معدنیات کے ٹھیکیداروں میں