ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر کورونا وباء کے پیش نضر جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرامد، زائد المعیاد اشیاء کی فروخت، صفائی ستھرائی ، سرکاری نرخنامہ اویزہ کرنے اور اسکے مطابق فروخت کی چیکینگ کی، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اقبال حسین نے لوندخوڑ ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے جاری کورونا ویکسینیشن سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈینگی وارڈ میں موجود مریضوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کورونا ویکسینیشن، ڈینگی مریضوں اور دیگر کے حوالے سے انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی۔
مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے کنکریٹ بلاک فیکٹریوں کا دورہ کیا اور ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے، ٹینکیوں کو ڈھانپنے، ٹینکیوں /ٹائروں میں پبلا ضرورت پانی جمع نہ کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔