کے پی فوڈ اتھارٹی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کی سربراہی میں عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت چائے بنانے والا کارخانہ سیل کردیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی نے فوڈ سیفٹی افسران رقیہ نواز خان اور عامر مہر کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کارخانے سے تین ہزار کلوگرام مضر صھت چائے برآمد کی ہے جبکہ کاروائی کے دوران دو بندوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کے مطابق چائے میں نان فوڈ گریڈ کلر اور دیگر مختلف قسم کے کیمیکلز کا استعمال ہورہا تھا جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے التماس ہے کہ کھلی چائے خریدنے سے اجتناب کریں ۔
واضح رہے کہ پشاور میں اب تک ہونے والے آپریشنز میں ملاوٹی چائے کے چار کارخانے سیل کئے جاچکے ہیں جبکہ اب تک بارہ ہزار کلوگرام سے زائد مضر صحت چائے تلف کی جاچکی ہے۔