ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کے زیر صدارت سنت ابراہیمی عید الضحی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کنشنر نیک محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر مردان و تخت بھائی, کاٹلنگ و رستم ، سی ای او. واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسزکمپنی، ٹی ایم اوز ڈسٹرکٹ مردان، ڈسٹرکٹ ویٹرنیری افیسر ،ڈی ای او ریسکیو 1122 سمیت محکمہ صحت اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے رواں عید الضحی کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام قبل از عید مویشی منڈیوں میں پولیس موبائل تعینات کی جائیں تاہم عید کے موقع پر سخت سیکیورٹی کی تعیناتی کو یقعینی بناۓ جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں دوران عید ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کیا جائیگا۔ عیدالاضحی کہ موقع پر محکمہ صحت، ٹی ایم ایز اور واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسزکمپنی، ریسکیو 1122 کہ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل مردان میں 02, تحصیل تخت بھائی میں 03, تحصیل کاٹلنگ میں 02 اور رستم میں02 رجسٹرڈ مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں اہم اسکے علاوہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ، پولیس و ٹی ایم ایز قانونی کاروائی عمل میں لائی گی۔انہوں نے مذید کہا کہ مویشی منڈیوں کے داخلی و خارجی راستوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جانوروں کو کانگو وائرس وغیرہ سے بچانے کیلئے حفاظتی سپرے کے لئیے کیمپ لگائیں جائینگے جبکہ مویشی منڈیوں میں کورونا وباء سے بچاو کیلئے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کرنا لازم ہوگا۔