محکمہ ایکسائز کو امسال دئے گئے اہداف میں مالی سال کے آخری ہفتے میں مزید اضافے کے باوجود ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر ون اعجاز خان کی قیادت میں اہلکاروں کی دن رات محنت سے مجوزہ ہدف کے تعاقب میں مالی سال 2021 کے اختتام پر 156 فیصد ریکوری کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ مذکورہ دفتر کو محاصل کی مد میں 250 ملین کا ہدف ملا تھا جس کے تعاقب میں 391 ملین ریکوری کرکے 156 فیصد ہدف حاصل کیا ہے۔ اسی طرح ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر اعجاز خان نے مختلف گاڑیوں کی نیلام سے صوبائی خزانے میں اٹھارہ ملین سے زائد کے پیسے جمع کرائے جبکہ بطور وئیر ہاوس انچارج 216 گاڑیوں کی ضبطگی عمل میں لاکر صوبائی خزانے کیلئے لاکھوں کی بچت کی ۔ اسی طرح مالی سال کے اخری ہفتے میں ہدف میں 64 ملین کے اچانک اضافے کے باوجود ای ٹی او III آفس نے ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر عرفان مشتاق نے اپنے نظرثانی شدہ ہدف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرلیا۔ یہ کامیابی ای ٹی او III کے عملے کی بے حد کوششوں اور معزز ڈائریکٹرز کی نگرانی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ محکمہ ایکسائز کی تاریخ میں ، کسی بھی آفس نے ایک ہی مالی سال میں 590 ملین کی محصولات نہیں کی۔ ETO-III کے دفتر کے UIP ٹیکس میں ہونے والی محصولات میں پورے کے پی ایکسائز (UIP ٹیکس) کے ہدف کا 37٪ بنتا ہے۔
Home Excise & Taxation and NC صوبائی محاصل ریکوری میں ایکسائز کا اہم کردار ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر ون...