خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے آج سول سیکرٹریٹمیں محکمہ زراعت کے سکریپ گودام میں بجلی کے سرکٹ سے لگنے والی آگ بجھانے کی کاروائی کی نگرانی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کے عملے کی بر وقت نگرانی کو سراہا اور کہا کہ آگ لگنے کا واقعہ محکمہ زراعت کے سکریپ گودام جس میں ٹائر، الماری اور دیگر سکریپ سامان پڑے تھے میں پیش آیا جن میں ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی بر وقت کار وائی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان، سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک ا محمد اسرار خان، سیکرٹری ریلیف، ڈپٹی سیکرٹری ایڈ منسٹریشن اور دیگر عملہ فوراً پہنچا جہاں صوبائی وزیر نے آگ بجھانے کے عمل کی خود نگرانی کی۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ٹیم نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بروقت کاروائی پر موقع پر ہی 40 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔ واضح رہے کہ آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔