خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اورانسانی حقوق سلطان محمد خان سے پیر کے روزپشاورمیں سول سیکرٹریٹ کے ڈرائیورز اور کلاس فور ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے حق میں مطالبات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر وزیر قانون نے ان کے تمام جائز مطالبات توجہ سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مذکورہ ملازمین کے تمام جائز مطالبات دستیاب وسائل میں حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پا کستان تحریک انصاف کی حکو مت کبھی بھی سر کاری ملازمین کو ما یوس نہیں کرے گی اس موقع پر ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے صدر منظور خان اور کلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر جابر حسین بنگش سمیت دیگر ارکان وفد میں شا مل تھے۔