پشاوری پھر سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میزبانی کرسکیں گے، ارباب نیاز سٹیڈیم کی اپگریڈیشن پر 1.9 بلین کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے، سٹیڈیم سے متصل 24 کمروں پر مشتمل تھری سٹار ہاسٹل پر بھی اسی فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، سٹیڈیم کی تعمیر پر پی کے 77 کے نوجوانوں کی طرف سے حکومت کا مشکور ہوں ، انشااللہ اگلے پی ایس ایل کے میچز پشاوری اپنی آنکھوں سے ارباب نیاز سٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، معاون خصوصی کامران بنگش کی ارباب نیاز سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی کامران بنگش نے جمعہ کو ارباب نیاز سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک سے سٹیڈیم اپگریڈیشن پر جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ لی۔ ڈی جی سپورٹس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹیڈیم کی اپگریڈیشن پر 1.9 بلین کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے جو امسال دسمبر تک سٹیڈیم تیار ہوکے پی سی بی کے حوالے کیا جائے گا ۔سٹیڈیم سے متصل 24 کمروں پر مشتمل ہاسٹل پر بھی اسی فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کھیل کھود کی سرگرمیوں میں خلل ڈالے بغیر تعمیراتی کام کو مکمل کیا جارہا ہے۔ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے بتایا کہ انتہائی خوشی کا دن ہے کیونکہ دو بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں بننے جارہی ہیں۔ سٹیڈیم کی تعمیر پر پی کے 77 کے نوجوانوں کی طرف سے حکومت کا مشکور ہوں ۔تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔ معاون خصوصی نے ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام کو مزید تیز تر کیا جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہمان نواز پشاوری بالخصوص پی کے 77 کے عوام بہت جلد بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پھر سے خوش آمدید کہیں گے ۔ اس سٹیڈیم کے تعمیر سے پشاور کے عوام ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی معیار کے کرکٹ کی میزبانی کرسکیں گے ۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے الگ سے چیمبرز بنائیں گے ۔ نوجوان نسل کو کھیل کھود سمیت دئگر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے موجودہ حکومت کوئی دقیقہ فرموگزاش نہیں کریگی۔