خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے جن میں گریڈ 10 اور گریڈ 12 کے امتحانات 12 جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ میٹرک اورا نٹرمیڈیٹ کے امتحانات صرف الیکٹیو مضامین میں ہوں گے جبکہ گریڈ 9 اور گریڈ 10 میں الیکٹیو مضامین کے ساتھ میتھس کا پرچہ بھی لازمی دینا ہوگا۔ جبکہ کورونا صورتحال میں تیاری کیلئے وقت کی کمی کی وجہ سے طلباء کو صرف پرچے دینے ہوں گے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں میں سائنس مضامین میں کوئی پریکٹیکل امتحان نہیں ہوگا۔ اسی طرح گریڈ 10 اور گریڈ 12 کے پرچے ختم ہونے کے فوراً بعد گریڈ 9 اور گریڈ 11 کے امتحانات شروع ہوں گے۔جبکہ طلباء و طالبات کو تیاری کیلئے بہت جلد ڈیٹ شیٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ امتحانات کی تیاری کے لیے لیے جمعرات 3 جون سے گریڈ 9 اور گریڈ 11 کے لئے پورے صوبے کے سکول کھول دیے جارہے ہیں۔ طلباء مرحلہ وار سکولوں میں آئیں گے اور تمام سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد ہوگا۔
Home Elementary & Secondary بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے...