اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن جب بات ملکی سلامتی کی آئے تو پاکستان کی سلامتی کے مخالفین کے خلاف کھڑا ہونا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کردہ وائس چانسلر ز کنونشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ مشتاق احمد غنی نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے وائس چانسلر تھنک ٹینک کی حثیت رکھتے ہیں، جامعات کے وائس چانسلرز طلباکو فیفتھ وار کے لیے تیار کریں، انھوں نے کہا کہ طلبا کی اداروں میں ایسے تربیت کی جائے کہ ان کا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہونا چاہیے، اس دوران اسپیکر اسمبلی نے کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی جارحیت پر اتر ائے ہیں لیکن انکو پتہ نہیں کہ سارے خطے کی امن کوداو پر لگارہے ہیں اور دنیاکا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ہماری امن کی پالیسی کو ہمارے کمزوری نہ سمجھاجائے ہماری سیکورٹی فورسز کسی بھی مسلط کردہ جارحیت کا مقابلہ کرسکتی ہے جسکا ثبوت سیکورٹی فورسز نے پچھلے دنو ں کشیدگی کے دورارن بھارت کو منہ توڑجواب دے کردیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پربہادری کیساتھ لڑ رہاہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ کشمیر پاکستان بنے گا۔