چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کی تکالیف کا بھرپور احساس ہے اس لئے دن رات عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے عوام کو بروقت خدمات کی ادائیگی ہم سب کا فرض ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں امیرہو یا غریب ہر کسی کو انصاف بھروقت اور ایک جیسا ملے گاوزیراعظم عمران خان قوم کے ساتھ ہے اسلئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام ترقیاتی ممالک کے صف میں یاد کیا جارہا ہے وہ اپنے حجرہ مکانباغ میں مختلف وفودسے ملاقات کے موقع پر گفتگوکررہے تھے جنہوں نے چیئرمین ڈیڈیک کو اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل سے اگاہ کیاجبکہ فضل حکیم خان نے ان کے مسائل بغور سنے اور انکے پیش کردہ مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے سیاسی مداخلت سے مکمل آزاد اور پاک ہے لیکن اگر کسی سرکاری آفیسر نے کرپشن کی تو اس کی نشان دہی کریں اگر کرپشن ثابت ہوئی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ اس کو ضلع بدر کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات کیلئے قانون کے مطابق فیصلے بروقت ہونے چاہیے تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں آسانی آسکے انہوں نے مزید کہا کہ ہم وقتی سیاست اور عوام کو زبانی جمع خرچ پر ٹرخانے پر یقین نہیں رکھتے ہماری سیاست کا مقصد غریب عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کرنا اور ان کے مسائل و مشکلات مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے عزم،وژن اور منشور کے تحت خیبرپختونخوا میں عوامی فلاح و بہبود پر مبنی شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے انہوں نے واضح کیا کہ اب ماضی کے حکمرانوں کے لوٹ مار کا دور ختم ہو گیا ہے عوام کا پیسہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر خرچ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا بنیادی مقصد ملک سے حقیقی معنوں میں کرپشن،ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ اور ایک پُرامن فلاحی معاشرہے کا قیام ہے