چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں سوات میں سرمایہ کاروں کیلئیبہترین مواقع موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بائی پاس مینگورہ میں انرجی ڈرنکس دی پاور گریف کے افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیافضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں ہمیں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ سرمایہ کار سوات میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ملے گا انہوں نے کہا کہ اب سوات وہ سوات نہ رہاسوات کے حالات بدل چکے ہیں سوات میں سرمایہ کاری کے لئے سازگارماحول ہیاورسوات سیاحت کا حب بن چکا ہیفضل حکیم خان نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاح سوات کا رخ کررہے ہیں اور سوات کے روزگار میں زبردست اضافہ ہو رہا ہیانہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ طور پر سوات کیلئے کچھ کرنا ہوگا ڈاکٹر ہوں،انجنئیر ہوں،صحافی ہوں یا کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں انہیں اپنے دئے ہوئے صلاھیتوں کو استعمال کرنا ہوگا تاکہ عام لوگوں کو فائدہ ہوں انہوں نے کہا کہ لوکل سطح پر کاروبار کو فروغ دینے سے قومی سطح پر معیشت کو ترقی مل رہی ہے سوات موٹر وے سیسوات میں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے آئندہ سالوں میں سوات میں مزید سیاحتی مقامات پر کام شروع کی جائیگی انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے سیاحت میں اضافے اور اشیأ کی نقل و حمل کے دورانیے میں کمی کے ذریعے تیزرفتار شاہراہ مالاکنڈ ڈویژن کی آبادی کے لئے مفید ثابت ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کاروبار سے ترقی اورخوشحالی شروع ہوجاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت صوبے کے اپنے وسائل استعمال کر کے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں بلکہ تقریب سے ڈاکٹر کریم خان،ڈاکٹر خالد خان،حسین علی،ممتاز خان یوسفزئی،انجینئر عمر فاروق اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر کریم خان نے بچ انرجی ڈرنکس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔