وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے اقلیتی آمور وزیر زادہ نے منگل کے روز اپنے دفتر میں صوبے کے اقلیتی کمیونٹی کے مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے امدادی چیکس تقسیم کئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی اور ان کی تکالیف کا ممکن مدوا کر نا تحریک انصاف حکومت کی منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امدادی چیکس کی تقسیم کا مقصد اقلیتوں کے مستحق افراد کو ریلیف دینا مقصود ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج معاون خصوصی نے فی فرد گیارہ ہزار کے کل 603 امدادی چیکس مستحقین میں تقسیم کئے، جس میں ضلع پشاور سے 484 افراد جبکہ ضلع نوشہرہ سے 119 اقلیتی برادری کے افراد نے امدادی چیکس وصول کئے۔ اس موقع پر وزیر زادہ نے کہا ہے کہ امدادی چیکس کی تقسیم کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھا رہے ہیں۔ اگلے فیز میں باقی اضلاع کے اقلیتی کمیونٹی کے مستحقین کو بھی جلد از جلد امدادی چیکس کی تقسیم ممکن بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت اقلیتی برادری کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر ممکن کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔ موصوف کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں بھی اقلیتی برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے امدادی چیکس تقسیم کئے جائینگے۔ وزیر زادہ کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی کمیونٹی سے نہایت ہی مستحق اور نادار افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ امدادی چیکس دے رہے۔ اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی منشور کا حصہ ہے۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا اور ان کو ترقی دینا ہے جس کے لئے صوبائی حکومت دن رات کوشاں ہیں۔