خیبرپختونخوا کے وزیر زکوۃ و عشر انور زیب خان سے ضلع مہمند اور خیبر کے معطل خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کے وفد نے پیر کے روز ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قانون کی دائرے میں رہتے ہوئے معطل ملازمین کے مسائل کابہت جلد حل نکالیں گے اس سلسلے میں ہوم اینڈ ٹرائیبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری اکرام اللہ خان سے ملاقات کی اور تفصیلی بات چیت کی جس پر سیکرٹری نے مسلہ حل کرنے کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہیں دھرنے اور مظاہرے مسائل کا حل نہیں لہذا معطل ملازمین دھرنے کو ختم کرکے قانونی راستہ اختیار کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نئے قبائلی اضلاع کی ترقی کیلۓ کوشاں ہے اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قبائل سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گےصوبائی وزیر زکوۃ و عشر انور زیب خان نے وفد کے اراکین سے دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وفد کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا