خیبرپختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر انتظام مختلف یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کے فزیکل ویریفیکیشن عمل کو تیز کرکے طریقہ کار کو آسان بنایاجاۓ بصورت دیگر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ورکر ویلفیئر بورڈ کے زیر انتظام مختلف تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کے ساتھ ہونے والے ملاقات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو ادارے مزدور کے بچوں کو تنگ کریں گے ان اداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور ان کو بلیک لسٹ کیا جائے گا صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مزدور کے بچوں کو درپیش تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر کسی کا بنیادی حق ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تعلیم پر بھرپور توجہ دے کر محنت کرے کیونکہ کوشش اور محنت کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کے لیبر کے بچوں کے تمام مسائل میں ذاتی دلچسپی للیتا ہوں اور ان کو فوری حل کروں گا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جو کارخانے اور فیکٹریاں مزدوروں کو اجرت سے کم معاوضہ دیتا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں کوشش کروں گا کہ میرٹ کی بنیاد پر آئندہ سال مزدور کے پانچ بچوں کو بیرون ملک تعلیم کے لئے بھجواوں قبل ازیں طلبہ و طالبات نے صوبائی وزیر محنت و ثقافت کو اپنے مسئلوں سے آگاہ کیا۔