یہ تنظیم صوبائ حکومت کے 34 سے زائد اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس (ڈائریکٹوریٹس) کے افسران کی پہلی اور واحد تنظیم ہے
نو منتخب عہدیداران پر مشتمل کابینہ تشکیل، امین خان صدر منتخب، خیبر پختونخواہ حکومت کے 34 سے زائد اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس( ڈائریکٹوریٹس) کے گریڈ 17 اور اسے اوپر کے تمام افسران کی پہلی اور واحد تنظیم آٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس آفیسرز ایسو سی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
تنظیم کا مقصد صوبہ کے اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس(ڈائریکٹوریٹس) کے مذکورہ افسران کے حقوق کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنا، ان کے جائز مسائل کا حل اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ تنظیم سازی کا عمل مکمل کر کے کابینہ تشکیل دی گئی ہے اور اس سلسلے میں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو باقاعدہ مراسلہ بھیجدیا گیا ہے ۔ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر امین خان کو تنظیم کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح
ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر جاوید خلجی کو سینئیر نائب صدر، اینوائرینمنٹیل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈائریکٹر ثناءاللہ خان کو نائب صدر اول، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اینڈ لائبریریز کے سنئیر لائبریرین اشفاق کو نائب صدر دوم , پراونشل انسپیکشن ٹیم کے ریسرچ آفیسر ولید آفریدی کو جنرل سیکریٹری، محکمہ سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلک نیاز کو جوائنٹ سیکریٹری، محکمہ ابتدائی تعلیم کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثمینہ غنی کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، محکمہ بہبود آبادی کے اکاؤنٹ آفیسر کاشف خان کو فنانس سیکریٹری جبکہ محکمہ اطلاعات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطاء اللہ کو تنظیم کا پریس سیکریٹری منتخب کرلیا گیاہے۔
۔ نو منتخب کابینہ نے کہا ہے کہ اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے افسران کا ہمیشہ سے حکومتی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کلیدی کردار ادار کررہا ہے تاہم ان کی دادرسی کیلئے کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں تھا ۔ تنظیم کا مقصد ان افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے جائز حقوق کا تحفظ بھی ہے تاکہ مفادعامہ اور حکومتی فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری لائی جاسکے۔
Home Provincial News خیبرپختونخوا کے اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس( ڈائریکٹوریٹس) کے تمام افسران کی تنظیم سازی...