گلگت بلتستان کے عوام کا جمہوریت کا ساتھ دینے پر مشکور ہوں، بلتستان کے عوام نے برفباری اور شدید موسم میں ووٹ ڈال کر جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا ہے، “بلے پہ ٹپہ” نعرہ بلتستان میں گونج اُٹھا ہے، الیکشن میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں، ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ معاون خصوصی کا گلگت بلتستان کے الیکشن بارے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نہ رُکنے والے ہیں نہ جھُکنے والے ہیں، اس قدر شدید برفباری میں پولنگ سٹیشنز کے سامنے لوگوں کی قطاریں اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ان کے مطابق پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلے پہ ٹپہ کا نعرہ گلگت بلتستان میں بھی گونج اُٹھا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر مشکور ہوں۔
کامران بنگش نے اشیائے ضروریہ اور خصوصا خوردنی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو ہرصورت یقینی بنانے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کیلئےحکومت پختونخوا نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی ہے جو کہ صوبہ بھر میں قائم انصاف سستا بازاروں اور جنرل سٹوروں میں سرکاری وضع کردہ قیمت 87.50 روپے فی کلو پر دستیاب ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ محمود خان کی حکومت پوری طرح مستعد ہے اور عوام دشمن ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جارہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے رضاکار منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بے نقاب کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں اور عوام بھی ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئےان کی نشاندہی کریں۔ موسم کی شدت اور بارش کے باعث بڑھتی ہوئی سردی بارے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پختونخوا حکومت صوبہ بھر کے ضلع انتظامیوں اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں احساس پناہ گاہوں میں ہر طرح کی سہولیات کو یقینی نبائیں جبکہ عوام سے التماس ہے کہ ان کے اردگرد جتنے بھی بے گھر افراد ہیں انہیں احساس پناہ گاہوں تک رسائی میں رہنمائی کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شدید سردی میں پناہ گاہوں میں مسافروں اور بے سرو ساماں افراد کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ کوئی بھی بے گھر فرد یا مسافر ملک میں جاری حالیہ سردی کے لہر سے متاثر نہ ہو۔