ڈپٹی کمشنر بونیرنصراللہ خان نے تحصیل مندنڑ کے مختلف سکولوں اوردفتروں کااچانک معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر مندنڑاحد یوسف اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مندنڑقیصر خان بھی ڈپٹی کمشنربونیرکے ہمراہ تھے گورنمنٹ ہائی اورپرائمری سکول امبیلہ، سول ہسپتال ناؤ گئی اور تھانہ ناوگئی کاتفصیلی معائنہ کیاسکولوں کے دورے کے موقع پراساتذہ کرام اورطلباء نے کروناجیسے بیماریوں سے بچاؤ کے خلاف تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے تھے اورصوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق کلاسز دوشفٹوں میں تقسیم تھے جس پر ڈپٹی کمشنربونیرنے سکول انتظامیہ اورطلباء کو شاباش دی اوراُن کی کوششوں کو سراہاڈپٹی کمشنربونیر نے سول ہسپتال ناوگئی میں حاضری رجسٹر، ادویات، اوراو پی ڈی کابھی معائنہ کیامریضوں سے ملے اور ہسپتال انتظامیہ کودستیاب وسائل میں مریضوں کی ہر ممکن خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی پولیس سٹیشن ناوگئی کے دورہ کے موقع پرروزنامچہ کامعائنہ کیا اورکہاکہ عوام کے لیے آسانیاں پیداکریں۔