کرونا وبا کے پیش نظر جاری احتیاطی ایس او پیز پر عملدرامد نہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر میڈم ثمن عباس نے کاروائی کرتے ہوئے اوشن مال مردان. سمیت دیگر کئی دکانیں سیل کر دی۔ مذید اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ اویزاہ کرنے اور اسکے مطابق فروخت کی چیکینگ کی،میڈم ثمن عباس نے زائد قیمت وصولی پر ایک قصائی کو گرفتار کر لیا جبکہ ایڈیشنل اے سی محمد یار نے بازار میں فیس ماسک تقسیم کئیے۔ مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میڈم۔سہرش نگار نے انصاف سستا بازار کا۔دورہ کرتے ہوئے اشیاء خوردنوش کی موجودگی اور قیمتوں۔کے بارے میں پوچھ گچھ کی تاہم۔سرکاری آٹا کی کوٹہ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔