وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید، صوبائی وزراء محب اللہ خان اور ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں پراربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ماضی کے برعکس علاقے کی تعمیرو ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے حلقہ این اے 4 میں گیس کے منصوبوں پر 2 ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں 55 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے بجلی منصوبے پر کام جاری ہے، صحت و تعلیم، گیس، بجلی اور سڑکوں کے منصوبوں پر خطیر فنڈ خرچ کیا جا رہا ہے چکدرہ تا فتح پور موٹر وے فیز ٹو پر جنوری میں کام کا باقاعدہ آغاز ہو گا جبکہ چکدرہ ٹو دیر کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے جس پر مارچ میں کام شروع کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ این اے 4 میں گیس و بجلی منصوبے سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد دیولئی گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، صوبائی وزیر زراعت، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹرا مجد نے لوگوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے علاقے میں اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیتے ہوئے لوگوں کو اندھیرے میں رکھا جبکہ موجودہ حکومت ماضی کے برعکس حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی اور علاقے میں ترقیاتی انقلاب برپا کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوامی مفادات عزیز ہیں اور عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھا رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزر گیا جب تعمیر وترقی کے نام پر لوگوں کو ٹرخایا جاتا تھا تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچر کو ختم کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر کو متعارف کرایا ہے انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے ملک کو لوٹنے والے پی ڈی ایم کے نام پر ایک بار پھر اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن علی بابا اور چالیس چوروں کو لوگ پہچا ن چکے ہیں ان لوگوں کو کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گاقومی اداروں کیخلاف سازشیں کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں 3 یونیورسٹیوں کا قیام اور ہر ایک تحصیل میں کیمپس قائم کرنے کیلئے حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اُٹھا رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام نے 5 سالوں کیلئے جو مینڈیٹ دیا ہے انشاء اللہ 5 سال پورا کرکے آئندہ بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے جو اپوزیشن کی طرف سے ملک دشمن پالیسی کو مسترد کرتے ہیں سیاسی اختلافات کو ریاستی اختلافات میں تبدیل کرنے والوں کے عزائم کو عوام ناکام بنا دیں گے تحریک انصاف ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ تحریک انصاف کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں تحریک انصاف نے 70 سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔