ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم ثمن عباس کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میڈم سہرش نگار ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالحفیظ و ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورز کے ہمراہ انصاف سستا بازار کا دورہ۔

انصاف سستا بازار میں جاری کاموں، لگائے گئے سٹالز و موجود اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے انصاف سستا بازار میں 850 روپے پر سرکاری آٹا فروخت کرنے کی نگرانی کی اور یوٹیلٹی سٹورز کی اشیاء خوردنوش کی انصاف سستا بازار میں فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔

مذید اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں انصاف سستا بازار کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کی۔