انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مر کزی صدر بابر سلہری کی ہدایت پر کوارڈینیٹر محمد قاسم کمبوہ اور ٹیم(YAHR) اور دیگر سٹوڈنٹ رہنما جن میں خا ن کمال خان مرکزی رہنماء پشتون سٹو ڈنٹ فیڈ ریشن، انعام ا للہ خان مرکزی رہنماء جمیعت طلبا اسلام۔ عابد ا للہ خان مرکزی رہنماء بنگش سٹوڈنٹ اور اقلیتی رہنماہ بلدیپ سنگھ اوروکرم جیمز کی وزیر ذادہ منسٹر برائے اقلیتی امور(KPK) سے پشاور میں ملاقات ہوئی جس میں بابر سلہری کی خدمات کو سراہتے ہوئے صوبائی وزارت انسانی حقوق خیبر پختون خواہ اور صوبائی وزارت اقلیتی امور کا یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر بنیادی انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ پر مشتر کہ کام کر نے کاعندیہ دے دیا ہے جوکے آہندہ ماہ یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس حکومت خیبر پختون خواہ کی متعد د وزارتوں کے ساتھ MOU سائن کرئے گی۔ اور خیبر خیبر پختون خواہ میں بنیادی انسانی حقوق کی آگاہی مہم اور تحفظ کے لیے صوبہ بھر میں تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔