ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان و فرمان علی کی تحصیل تخت بھائی میں کاروائیاں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان و فرمان علی نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر اشیاء کی موجودگی، زائد المعیاد و مضعر صحت اشیاء، سرکاری نرخنامہ اویزاہ کرنا اور اسکے مطابق فروخت کرنے کے حوالے سے چیکینگ کی سرکاری نرخنامہ اویزاہ نہ کرنے اور اس سے تجاوزکرنے افرادکئی پر بھاری جرمانہ عائد اور کئی کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے فلور ملز میں تھیلے کا وزن، سٹاک رجسٹر، موجودگی و عوام کو کوٹہ کے مطابق ترسیل کی چیکینگ کی۔ مذید ایڈیشنل اے سی نے پٹرول پمپ پر پٹرول کا گیج اور سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت اور اینٹوں کی بھٹیوں کا معائنہ کیا۔