صوبائی وزیر مال حاجی قلندر لودھی نے ہری پور میں سروس ڈیلیوری سنٹر(ایس ڈی سی) کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر مال کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے اور سہولیات مہیا کرنے کے لیے سروس ڈیلیوری سنٹر کو قائم کیا جہاں پر عوام کوحصول فرد وانتقالات اور درستگی اراضی ریکارڈ کی سہولت مہیا ہوگی اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امسال بورڈ آف ریونیو کی جاری اسکیم لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے تحت 15 ضلعوں کی 18 تحصیلوں میں سروس ڈیلیوری سنٹر کی تکمیل مکمل ہوچکی ہے اور اس سال کے آخر میں عوام کی سہولت کے لیے کھول دیئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میں پٹواریوں کی بھرتی ہیں ایٹا کے ذریعے ہوگی اور ان کو پٹوار کورس کی تربیت دی جائے گی
محکمہ مال صوبے میں زمین کے حصول اورلینڈ ریکارڈ کو محفوظ رکھتا ہے تاکہ عوام کو زمین کے حوالے سے بنیادی حقوق ‏باآسانی مہیا کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ہدایت کی روشنی میں بہتر طرز حکمرانی اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے مختلف انتظامی اکائیوں کا قیام عمل میں لایا گیا اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ کمپیوٹرائزیشن عطا الرحمن اور ڈپٹی کمشنر ہری پور بھی موجود تھے۔