ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم ثمن عباس و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کی تجاوزار کے خلاف کاروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف و ٹریفک پولیس کے ہمراہ دوسہرہ چوک اور مین ملاکنڈ چوک میں معمولی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سڑک کے کناروں ، فٹ پاتھ وغیرہ پر کئے تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان نے چارسدہ چوک میں تجاوزات کے خلاف کاروائی۔کرتے ہوئے ڈھابے و ہتھ رہیڑیوں کو سٹرک کے کناروں سے ہٹا دیا جسکی وجہ سے نہ صرف پیدل چلنے بلکہ ٹریفک۔کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی ۔