صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئ نے کہا ہے کہ صوابی میں بجلی کی مد میں فنڈر فراہم کر دیے گئے ہیں واپڈا حکام بجلی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائیں اور مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر کام شروع کریں.
ان خیالات کااظہار انہوں نے چیف پیسکو ڈاکٹر جبار سے ملاقات کے دوران کیا. ملاقات میں پیسکو حکام کے ساتھ صوابی میں جاری بجلی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں نواں کلے میں نئے گریڈ اسٹیشن کی تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا گریڈ اسٹیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئ. وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یوسی کالو خان میں نئے فیڈر کی تنصیب اور پرانے فیڈر کی تار کو تبدیل کیاجائے. انہوں نے کہا کہ یوسی چکنودہ، سپین کانی ، شیخ جانہ وغیرہ کے علاقے بل اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے صوابی جاتے تھے ان کے لیے واپڈا حکام کا آفس تحصیل رزڑ میں منتقل کرنے کاکہا. صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چھوٹا لاہور گریڈ اسٹیشن پر کام تیز کیاجائے تاکہ عوام کو لو ولیٹج جیسے مسائل سے چھٹکارا مل سکے.