چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا جناب کاظم نیاز صاحب، کمشنر مردان ڈویژن مردان و ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پر اور محکمہ خوراک کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی انیلہ فہیم اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی فرمان علی اور اسسٹنٹ کمشنر UT اشتیاق احمد کا فلور ملز کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر فلور مل میں آٹے کی بوری کا وزن ، سٹاک رجسٹر اور سرکاری کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی اور آٹا ڈیلرز کے دکانوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کی کہ مقرر کردہ وزن و ریٹ پر عمل کریں انتظامیہ کم وزن زائد قیمت وصولی اور ذخیرہ اندوزں کیخلاف کارائیاں کرے گی اور خلاف ورزی۔کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔
فلور ملوں کو سبسڈائزد ریٹ پر گندم دی جا رہی ہے تاکہ مصنوعی گرانفروشی کا خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کو آٹا مہیا ہو۔
بعد اثناء اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم نے شادی ہالز کامعائنہ اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا کے پھیلاو کوروکنے کےلیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں