ڈپٹی کمشنر مردان جناب عابد خان وزیر کی ھدایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر تخت بہائی مس انیلہ فہیم کا گندے پانی اور فضلہ سے سیراب شدہ سبزیاں تلف کرنے کی کاروائی ۔۔ کاروائی کے پیش نظر مختلف جگہاؤں پہ گندے پانی اور فضلے سے سیراب شدہ کھیتوں کے اجناس کو تلف کر دیا گیا تاکہ اس پانی کے نتیجہ میں پیدا شدہ اجناس اور اسکے استعمال کے بعد مختلف قسم کی بیماریاں اور پیچید گیوں سے بچا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر تخت بہائی مس انیلہ فہیم نے عوام النّاس سے اپیل کی اس قسم کے اجناس کی بروقت اطلاع تحصیل انتظامیہ کو دیں تاکہ اس کے خلاف بروقت کاروائی ممکن ہو۔
اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی نے پولی تھین بیگ کی خرید وفروخت پر پابندی کے پیش نظر کریک ڈاؤن کیا اور تقریبا 30 کلو گرام پلاسٹک بیگ تلف کیے گئے۔ پولی تھین بیگ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی اور ساتھ ہی بائیو ڈیگریٹبل بیگ استعمال کرنے پر زور دیا گیا۔