انجمن تحفظ حقوق دوکانداران لوند خوڑ کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی محترمہ انیلا فہیم صاحبہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد نے انہیں لوند خوڑ بازار کے درپیش مسائل سٹریٹ لائٹ مین روڈ کے آرپار نالیاں اور سرکاری اٹے کے کوٹے میں کمی سے اگاہ کیا۔ وفد کی قیادت انجمن کے صدر اصلت خان جنرل سیکرٹری حکیم عمر خطاب ماہر سیکرٹری اطلاعات زرولی خان اور شیر گڑھ پریس کلب کے سابق چیئرمین سینئیر صحافی جمیل الرحمان شاہین نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے وفد کو یقین دلایا کہ لوند خوڑ بازار کے دوکانداروں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔تاھم ہسپتال سائیڈ والے روڈ کے دوکاندار حضرات تین دن کے اندر اندر اپنے اپنے تمام ناجائز تجاوزات رضاکارانہ طور پر ہٹادیں۔تاکہ سڑک کی دوسری جانب سائیڈ وال اور نالیوں کا تعمیراتی کام مکمل ہوسکے۔بصورت دیگر انتظامیہ سخت ایکشن لینے پر مجبور ہوگی ۔جسکی تمام تر ذمہ داری دوکانداروں پر ہوگی۔
اس موقع پر ٹی ایم اے تخت بھائی کے اہلکاروں کے علاوہ لوند خوڑ بازار کے تعمیراتی کام کے ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔
انھوں نے اس موقع پر بعض احکامات صادر کئے ۔