ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعودکی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ڈان کالج پرواک اپر چترال اور کمیونٹی ماڈل سکول اینڈ کالج پرواک کا دورہ کیااور انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملاقات کی۔ دونون تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی عملدرآمد کو تسلی بخش پایا۔ مذید برآں انہوں نے دونون تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ممبرز اور طالب علموں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق احتیاطیں تدابیر اپنانے پرزور دیا۔ انہوں نے جملہ اساتذہ و طالبعلموں کو ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی سخت ترین احکامات صادر کیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات موجود ہیں اور اپر چترال میں روز بروز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے یہ ہم سب پر لازم ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔