ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر بازاروں، سرکاری اڈا، پیٹرول پمپس اور پبلک مقامات میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال ثقلین سلیم نے بونی اور اس سے متصل بازاروں، پیٹرول پمپس، ٹرانسپورٹ اڈا اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ دوراے کے دوران انہوں نے تمام کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز اور راہگیروں کو کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک اور سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی احکامات صادر کیے۔ مذید برآں انہون نے کاروباری حضرات اور عام پبلک میں فری ماسک تقسیم کئے۔ کاروباری حضرات اور سماجی شخصیات کی طرف سے انتظامی آفیسران کے اس اقدام کو سراہا گیا۔