ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے بریکوٹ سٹیشن ہاؤس انچارج عامر خان کی زیر نگرانی میڈیکل میں فرسٹ ایڈ اور ایمبولینس کے حوالے سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ابوہا بریکوٹ میں طلباء کو میڈیکل میں فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دیدی گئی اس ٹریننگ کا مقصد ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے مریض یا زخمی کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرنا ہے تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو ریسکیو 1122 عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی تمام تر سہولیات بلکل مفت فراہم کرتا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹال فری نمبر 1122پر مفت کال کریں اور ریسکیو 1122کی خدمات حاصل کریں ریسکیو 1122کے جوانوں نے ہر قسم ایمرجنسی سے نمٹنے اور امدادی کاموں میں حصہ لینے کی بین الاقوامی معیار کا تربیت حاصل کیا ہے اور افسران بالا کی ہدایت کی روشنی میں 24/7 عوام الناس کی خدمات کے لئے کوشاں ہیں۔