صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ عوام کے ضرورت اور انکے مسائل کے حل کیلئے تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر کے دفاتر میں ون ونڈو آپریشن شروع کروایا جائےاور ہر ون ونڈو کیساتھ ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے گا جو کہ عوام کو انکے مسائل حل کروانے میں مدد دےگا۔ جبکہ تمام یو سی لیول پر ایک ایک کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا جائے تاکہ عوامی شکایت اعلیٰ حکام تک بروقت پہنچا کر انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا کروایا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ون پشاور کے دورے پر منعقد جائز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات، تحصیل میونسپل آفیسر ٹاؤن ون احسان اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایات جاری کی کہ پشاور کی صفائی اور تزئین و آسائش پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہر کے سڑکوں کے کناروں پر پڑے مٹی کو فوراً ہٹایا جائے جبکہ سڑکوں کے کنارے اور پلوں کے نیچے اراضی کو خوبصورت پودوں اور سر سبز و شاداب کروایا جائے تاکہ شہر میں جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیروں سے عوام کو نجات دلوایا جا سکے.
صوبائی وزیر نے اپنے دورے کے موقع پر شاہی باغ، پردہ باغ اور شالیمار باغ کا بھی دورہ کیا اور ہدایات جاری کی کہ خواتین کے لیے بنائی جانے والی پارک پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس پر کام کو تیز کروایا جائے اور پارک میں خوبصورتی کیلئے پودے لگائے جائے تاکہ خواتین کو پر سکون اور صحت افزاء ماحول میسر ہو ۔ انھوں نے شالیمار باغ کے حوالے سے بتایا کہ شالیمار باغ کا نام تبدیل کرکے شالیمار لیڈیز پارک کروایا جائے۔