صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان سے ہری پور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر سٹاف نے پیر کے روز اس سےانکے دفتر پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ہری پور میں جاری واٹر سپلائی سکیموں، ڈرین سیوریجز کے سکیموں، شہر کی صفائی اور دیگر سکیموں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلات دی گئی ۔
صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایت جاری کی کہ تمام جاری سکیموں کو جلد از جلد اپنے ٹائم فریم کے اندر مکمل کروایا جائے۔جبکہ تمام نئے واٹر سپلائی سکیموں جو شروع کیے جائیں گے ان کو 9 ماہ کے اندر اندر مکمل کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کیلئے پائپ لائنز کی بچھائی میں گلیوں کی زیادہ اکھاڑ بچھاڑ نہیں کرنی چاہیے تاکہ عوام کو تکلیف سے بچایا جا سکے۔
اکبر ایوب خان نے ٹی ایم اے(TMA)حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام جاری سکیموں کا دوبارہ سے معائنہ کیا جائے اور ان کے رپورٹس دس دن کے اندر اندر مجھے پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ نہیں کی جائے گی اور جو ٹھیکیدار ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتا انہیں فوراً فارغ کروایا جائے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے وژن کیمطابق عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا جس کیلئے ہر فرد واحد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عوام کی سہولیات اور مسائل پر قابو پانے کیلئے جاری کئے گئے منصوبہ کو جلد پائہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔