میڈیا خبروں کےزریعے عوامی شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رستم گل نواز آفریدی کاڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اصغر خان کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال رستم کا اچانک دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رستم و ڈی ایچ او نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے OPD ، ایمرجنسی، لیبر روم، ایکسرے روم، گائنی وارڈ، میل و فیمیل وارڈز، ادویات سٹور اور عملہ کی حاضری رجسٹر کی چیکینگ کی۔ ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دی جانے والے طبی سہولیات کا جائزہ لیا تاہم طبی سہولیات کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں سے پوچھ گچھ کی غیر حاظر طبی عملے کے خلاف تادیبی کاروائی کی ہدایت کی۔ مذید کہا کہ ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی، سولر سسٹم کی تنصیب، لیڈی ڈاکٹر کی فراہمی، اپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی میں الات و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاںیئگا۔