عوام کی معلومات تک رسائی کے حوالے سے قائم صوبائی انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنرساجد خان جدون اورکمشنر ریاض خان داؤدزئی نے بونیرکا دورہ کیا ڈپٹی کمشنرآفس بونیرکے جرگہ ہال میں تمام محکمہ جات کے سربراہان/نمائندوں کو تفصیلی پریزینٹیشن کے ذریعے کمشنر ریاض خان داؤدزئی نے RTIکے حوالے سے اُن کی ذمہ داریوں پربریفنگ دی کمشنرخیبرپختونخواانفارمیشن کمیشن نے دُنیابھرمیں معلومات تک رسائی پراجلاس میں تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی قوانین کاملکی ترقی اورعوامی شعورمیں بہت بڑاکردارہے اِس سے نہ صرف کرپشن کا خاتمہ ہوگابلکہ نچلی سطح سے عوام میں زبردست شعوراجاگرہوجائے گی انہو ں نے اِس حوالے سے مختلف ممالک کا تقابلی جائزہ پیش کیا صوبائی انفارمیشن کمیشن کے کمشنر ریاض خان داؤدزئی نے اجلاس کے شرکاء کوتفصیل سے آگاہ کیا کہ کس طرح عوام مختلف معلومات کے بارے میں آپ سے رابطہ کرسکتے ہیں اورکس طرح آپ نے اُنہیں خدمات کی معلومات دینی ہے انہوں نے کہا کہ ہرمحکمے میں PIO(پبلک انفارمیشن آفیسر)کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ہرکسی کومحکمے سے متعلق معلومات فراہم کرے چیف کمشنرانفارمیشن کمیشن ساجد جدون نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ قانون نہ صرف عام لوگوں کے لئے ہے بلکہ سرکاری ملازمین بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں محکمہ جات اِس حوالے سے عوام تک معلومات کی رسائی بارے بھرپورتعاون کریں انہوں نے محکمہ جات کے سربراہان/نمائندوں سے کہاکہ اِس قانون کے بارے میں عوام کوبتائیں کیونکہ یہ معلومات آپ کے ساتھ عوام کی امانت ہے اوراِسے چھپانے کی کوشش نہ کریں محکمہ جات کے پبلک انفارمیشن آفیسرکے پاس عوام تک تمام معلومات دینے کے اختیارات ہوں گے۔