صوبائی وزیر بلدیات الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے جمعرات کی روز ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا۔اور مذکورہ دفتر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا ۔اس موقع پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ عابد اللہ کاکاخیل بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ۔
ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے صوبائی وزیر کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ادارے کے کام، خدوخال اور انکو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹریٹ کے کام کو سراہا اور انکے مسائل کے حل کےلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دفتر میں سٹاف کی کمی کو بہت جلد پورا کروا دیا جائے گا۔جبکہ کلرکل سٹاف کو بذریعہ ٹسٹ جلد از جلد بھرتی کروا لیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر بلدیات نے ملازمین کو ہدایت جاری کی کہ وہ صرف میرٹ پر کام کریں اور حکومتی لاء اینڈ رولز کو فالو کر کہ تمام کاموں کو جلد از جلد نمٹائیں تاکہ یہ کام ادارے پر بوجھ نہ بنے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری کردہ منصوبے جلد مکمل کروائے جاسکے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ ادارے کو درپیش گاڑیوں کے مسئلہ کو فوقیت کے ساتھ حل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو قبائلی اضلاع میں اپنا کام تیز کرنا ہوگا کیونکہ ان اضلاع کے لوگوں کو ہماری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور ان اضلاع کے کاموں کو بروقت مکمل کروانا اور وہاں نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کروانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ان اضلاع کے ترقیاتی کاموں میں کوئی عفلت نہیں ہونی چاہیے تاکہ ان لوگوں کو انظمام کے بہترین اور مفید نتائج مل سکے۔