وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں سمیت سیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے دیگر تمام منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور کی تعمیر و بہتری کے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے درکار وسائل جلد جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ صوبائی حکومت کا میگا منصوبہ ہے جسے ہر حال میں مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے منتخب سیاحتی مقامات پر تجاوزات کے خلاف مہم کو مزید مو¿ثر بناتے ہوئے ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے اور سیاحتی مقامات پر مقامی ، قومی اور بین الاقوامی سیاحوںکی ضرورت کے مطابق معیاری تربیت کے حامل ٹوارزم آپریٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ صوبے کے اہم سیاحتی مقامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دینا صوبائی حکومت کے اہم اہداف میں شامل ہے۔ اس مقصد کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں۔ وہ وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں محکمہ سیاحت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر، سیکرٹری سیاحت عابد مجید اور دیگر متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو شعبہ سیاحت میں اب تک کی مجموعی پیش رفت خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایات اور سیاحت پر نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی مقامات تک رسائی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کیلئے پی سی ونز کی منظوری ہو چکی ہے اور ورک آرڈر جاری کئے جاچکے ہیں۔ منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق پیش رفت جاری ہے اور بروقت مکمل کرلئے جائیں گے۔ ہاسپیٹلٹی انڈسٹری اور ٹوور آپریٹرز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے سٹاف کی ہائیرنگ ، آلات کی خریداری اور تربیت کا عمل رواں مالی سال میں مکمل کرلیا جائیگا۔ اسی طرح ایبٹ آباد ، سوات اور مانسہرہ میں ٹووارزم فسیلیٹیشن سنٹرز اور ریسٹ ایریاز کے قیام پر بھی کام جاری ہے جبکہ یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت خیبرپختونخواامپیکٹ چیلنج پروگرام مکمل کر لیا گیا ہے اور نیشنل یوتھ کارنیول پر کام جاری ہے ۔ اس کے علاوہ صوبے میں پانچ جوان مراکز قائم کئے جا چکے ہیں جبکہ پندرہ جوان مراکز کیلئے زمین کی نشاندہی کا مسئلہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ فی میل یوتھ مراکز کے قیام پر کام کورونا کی وجہ سے رک گیا تھا جو جلد دوبارہ شروع کیا جائیگا۔