ترک فرم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان، سیکریٹری توانائی محمد زبیر اور سی ای او پیڈو انجنئیر محمد نعیم سمیت اعلیٰ حکام شریک، منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 15 ارب روپے کی آمدن ہوگیا، منصوبہ 87 ارب روپے کی خطیر رقم سے آئیندہ سات سالوں میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کےلئے 80 فیصد رقم ایشیائی ترقیاتی بینک اور باقی 20 فیصد صوبائی حکومت فراہم کرے گی، دوران تعمیر منصوبے سے 1400 لوگوں کو روزگار ملے گا ، منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو 300 میگاواٹ سستی بجلی فراہم ہوگی، سستی بجلی سے صوبے کے انڈسٹریز سیکٹر کو دوام ملے گا اور روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ۔