ضیاء اللہ بنگش کی زیرصدارت کوہاٹ میں دیگر بڑے منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے کوہاٹ میں 5 ارب سے زائد فنڈ پر دیگر بڑے منصوبوں کا آغاز، ضیاء اللہ بنگش کی منصوبوں پر اہل علاقہ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے افسران کے ساتھ مشاورت، منصوبوں میں کے ڈی اے کوہاٹ اور کوہاٹ سٹی میں واٹر سپلائی سسٹم اور سولرائزیشن، کے ڈی اے میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر اور سیورج سسٹم کی بحالی، سولیڈ ویسٹ لینڈ فل سائٹ اور دیگر لنک روڈز کی بحالی، وومن بزنس سینٹر، شامل، کوہاٹ میں شجرکاری، پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر، انتظار گاہ اور پارکنگ ایریاز، مسجد، والی بال کورٹ، باسک بال کورٹ، فیملی پارک اور سولرائزیشن جیسے منصوبے بھی شامل، کوہاٹ میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، اہل علاقہ کے ساتھ مشاورت کے بعد اب منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی، ان منصوبوں سے عام عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جو کہ کوہاٹ کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کوہاٹ کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے زریعے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔